
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ اینٹی کرپشن نے ضلع کشمور میں پنشن فنڈز میں 12 کروڑ 48 لاکھ 85 ہزار 907 روپے کی بیقاعدگی کے الزام میں 3 افسران تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انہیں طلب کرلیا ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر کشمور سے تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ( کرائم ) محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر کشمور کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس کی منظوری مجاز اتھارٹی ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن نے دی ہے جنہوں اینٹی کرپشن رولز 1993ء کے تحت تصدیق اور رپورٹ طلب کی ہے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے اس وقت کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر قیصر علی ہاشمی ( اب وہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر سکھر تعینات ہیں ) ، سب اکاؤنٹنٹ دانش نور دایو ، اکاؤنٹس افسر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کشمور عادل اعوان اور دیگر 12 کروڑ 48 لاکھ 85 ہزار 907 روپے کی مالی بیقاعدگی میں ملوث ہیں جو کہ اینٹی کرپشن الائیڈ قوانین کے مطابق مجرمانہ عمل ہے اس ضمن میں گذارش کی جاتی ہے کہ قیصر علی ہاشمی ، دانش نور دایو اور عادل اعوان سے کہا جائے کہ ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن کے سامنے پیش ہوجائیں تاکہ ان کا بیان لے کر تحقیقات کو مکمل کیا جاسکے اس مراسلہ کے بعد مذکورہ تینوں افسران نے ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن کے دفتر میں آکر اپنے بیانات ریکارڈ کرالئے ہیں ۔





