
کیا بائپر جواۓ "1999 "میں آنے والے سمندری طوفان کی فوٹو کاپی ہے ؟ 1999 کے سمندری طوفان میں پاکستان کا کتنا نقصان ہوا تھا ؟
1999 والا سمندری طوفان اپنی تاریخ کا سب سے بدترین طوفان تھا۔ اس طوفان کے بعد اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹھٹہ اور بدین کو ناقابل تلافی نقصاں پہنچا تھا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت 189 لوگ ہلاک جبکہ 150 لاپتہ ہوئے تھے اور 138,000 گھر تباہ ہوئے تھے۔ اس طوفان کی وجہ سے 256,000 ایکٹر زرعی زمین تباہ ہوئی تھی اور متاثرین کو کافی عرصے تک ریلیف کیمپوں میں رہنا پڑا تھا۔
1999 کے سمندری طوفان کی لہریں 28 فٹ اونچی تھیں جبکہ آج اس وقت تک جو کچھ سامنے آیا ہے اس کے مطابق لہریں اس وقت 30 سے 40 فٹ اونچی ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے بتایا کہ یہ طوفان اسی روٹ پر سفر کر رہا ہے جس پر 1999 والے طوفان نے سفر کیا تھا۔
اس سمندری طوفان کی رفتار بھی وہ ہی ہے جو کہ 1999 میں تھی اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ طوفان کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔ 1999 والا طوفان بھی کیٹی بندر سے ٹکرایا تھا۔







