
الرٹ ! سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ،سمندری پانی گھروں ، دکانوں میں داخل
بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سمندری لہریں ساحل کے قریب سڑک تک پہنچ رہی ہیں، اورماڑہ میں سمندری پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔
ادھر سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر کیٹی بندر کے ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں ساحل پر کھڑی کر دی ہیں، بدین سے بھی ماہی گیروں کی واپسی شروع ہو گئی ہے تاہم کئی ماہی گیر اب بھی کھلے سمندر میں موجود ہیں۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے سمندری طوفان بپر جوائے کے خدشے کے پیش نظر بلوچستان کی سمندری حدود میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سمندری حدود میں کشتی رانی، ماہی گیری اور نہانے پر پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق سمندری طوفان کے پیش نظر 17 جون تک ہو گا۔







