
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ طوفان بپر جوائے 15 جون کی دوپہر کیٹی بندر کے قریب سے گزرے گا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ طوفان کے باعث ٹھٹھہ اور سجاول سمیت5، 6 اضلاع میں تیز ہوا اور بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق طوفان کے زیرِ اثر سمندر میں طغیانی رہے گی، جبکہ 14 جون کو گرد کے طوفان اور آندھی کا امکان ہے







