تازہ ترینخبریںپاکستان

عبداللہ شاہ غازی: سمندری طوفانوں کو موڑنے والے بزرگ ایک بار پھر سے مرکز امید

عبداللہ شاہ غازی: سمندری طوفانوں کو موڑنے والے بزرگ ایک بار پھر سے مرکز امید

سمندروں کے کنارے آباد شہر اور اس میں بسنے والے انسان سمندر کے بپھرنے سے ہمیشہ ہی خوفزدہ رہے ہیں۔ تاریخ میں کئی عظیم الشان ریاستیں اور سلطنتیں اس کے قہر کا سامنا نہیں کر سکیں اور ٹنوں پانی کی آغوش میں جا سوئیں۔ اس صورتحال میں حضرت انسان کو ہمیشہ کسی نہ کسی نظریاتی یا مادی سہارے کی ضرورت رہی ہے جو کہ ان کے اور بپھرے ہوئے سمندر کے درمیان آہنی دیوار بن سکے۔ گو کہ آج کا انسان ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کرتا ہے جو کہ اسے کسی بھی سمندری طوفان سے پہلے الرٹ کردیتی ہے اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بھی آسانیاں پیدا کرتی ہے۔
لیکن تیقین اور اعتقاد بھی انسان کو قدرت کے اس خوفناک مظہر سے زہنی و جسمانی نجات میں کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں بھی موجودہ سمندری طوفان بپر جوائے کے دوران ایسی ہی ایک روحانی شخصیت کا چرچا ہے جن کی ذات کو کراچی شہر کا محافظ سمجھا جاتا ہے۔
یہ بزرگ عبداللہ شاہ غازی ہیں۔ حضرت عبد اللہ شاہ غازی کا مزار اس شہر کی قدیم ترین نشانی ہے جس پر اہلیان کراچی کو بالخصوص اور سند ھ کے شہریوں کو بالعموم فخر ہے، کہا جاتا ہے کہ گزشتہ 1300 سال سے کراچی کو کسی سمندری طوفان نے نقصان نہیں پہنچایا اور اس کا سبب حضرت کی ذاتِ مبارک ہے۔ اگر دیکھا جائے تو مئی1902 ء، جون 1907 ء، جولائی1944 ء ، جون 1964 ء، دسمبر1965 ء، مئی 1985 ء، نومبر 1993 ء، جون 1998 ء، مئی 1999ء، مئی 2001 ء، اکتوبر2004 ء، جون 2007ء ، نومبر 2009 ء ، جون 2010 ء ، نومبر 2010 ء اور اکتوبر 2015ء یہ وہ مہینے ہیں جب کراچی کی جانب خطرناک سمندری طوفانوں جسے سائنسی زبان میں سائیکلون Clycon کہا جاتا ہے، کے آنے کی پیشگوئی ہوئی ۔ گو کہ ان طوفانوں میں سے 1965 کا طوفان کراچی میں تباہی پھیلا کر گیاتھا۔

مگر بعد میں ہر ایک طوفان ساحل سے ٹکرانے سے پہلے ہی مرگیا۔ کسی نے اپنا رخ تبدیل کر لیا اور ٹھٹھہ بلوچستان یا گجرات کے ساحلوں سے جا ٹکرایا۔ کسی کی شدت کراچی سے ٹکرانے سے پہلے اتنی کم ہوگئی کہ کراچی محفوظ ہی رہا۔ گزشتہ صدی کے ریکارڈ کے مطابق کراچی کے قریب سمندر میں بننے والا کوئی بھی سمندری طوفان یا سائیکلون کراچی کے ساحل سے نہیں ٹکرایا ہے۔ اب بیپر جوائے کے بارے موسمیاتی ادارون کی پیش گوئیاں تو یہی ہیں کہ یہ غضبناک طوفان کراچی سے ٹکرائے گا لیکن حضرت عبداللہ شاہ غازی کے معتقدین کا ماننا ہے کہ یہ طوفان بھی کراچی کو چھو کر نہ گزرے گا۔ ہوگا کیا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

جواب دیں

Back to top button