
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے شجاع آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر تنقیدی وار کیے ۔
نائب صدر مسلم لیگ( ن )مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کو توڑنے والوں کی جماعت ( تحریکِ انصاف) کا بھلا کیا حال ہوا ؟
کہ آج یہ جماعت ایک "چینگچی” میں بھی پوری آ جاۓ گئی ۔
ان کا کہنا تھا کہ (عمران خان ) اپنی جماعت کے صدر بھی خود ہے ، چئیر مین ، سیکرٹری ، چیف آرگنائزر ، سپوک پرسن ، امیدوار اور ووٹر بھی خود ہے ۔
جلسے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا مسلم لیگ( ن )اس لیے نہیں ٹوٹی کیونکہ مسلم لیگ( ن) ایک حقیقی عوامی جماعت ہے ، نواز شریف اس ملک کے خدمت گار ہیں اور اس ملک کے حقیقی عوامی لیڈر ہیں ۔







