
شہریوں کو طوفانی ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، 34 افراد جاں بحق ، 150 سے زائد زخمی
خیبر پختونخوا اور پنجاب میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 34 افراد جاں بحق اور 150 کے قریب زخمی ہوگئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی 15 ہوگئی ہے جبکہ 100 افراد زخمی ہوئے ہیں
اسپتال ذرائع کے مطابق لکی مروت میں جاں بحق ہونے والوں میں 3. بچے اور ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پنجاب کے ضلع خوشاب کے شہر نور پور تھل میں آندھی اور بارش کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق ہوگئیں، ادھر گوجرانوالا میں بھی آندھی طوفان کے باعث حادثات میں 10 افراد زخمی ہوئے۔
فیصل آباد کے علاقے رضا آباد میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ کھرڑیانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔
پنجاب کے شہر میانوالی میں تیز آندھی اور بارش سے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ سرگودھا روڈ پر وانڈھی ابراہیم آباد کے قریب گھرکی دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہوئی۔







