
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں بریت کے خلاف حکومتی اپیل پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا ہے سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آج اس حکومتی اپیل پر سماعت کی ہے۔
حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل خرم خان اور سید فرہاد شاہ پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران جسٹس وحید نے استفسار کیا کہ اپیل میں کہاں لکھا ہے کہ آپ نے انھیں کس طرح ملوث کیا۔
جسٹس شہباز رضوی نے استفسار کیا کہ ’آپ کے پاس ریکارڈ ہے تو بتائیں۔ آپ نے ویڈیو کی جانچ پڑتال کرائی؟‘
جسٹس وحید نے ریمارکس دیے کہ ’استغاثہ کا پہلا کام تھا کہ وہ ڈاکٹر یاسمین کو نامزد کراتا۔‘ جسٹس شہباز نے ریمارکس دیے کہ ’تفتیشی کے پاس کچھ نہیں کہ وہ کچھ کرتا۔







