تازہ ترینخبریںسیاسیات

کہتا تھا نواز شریف کو رولاؤں گا لیکن اب خود صبح ، شام رو رہا ہے

کہتا تھا نواز شریف کو رولاؤں گا لیکن اب خود صبح ، شام رو رہا ہے

باغ آزاد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر "مریم نواز” نے کہا کہ کشمیرکی بیٹی مریم نواز کشمیرکے اندر ہے میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے کشمیرکی ہر وادی میں شہداء موجود ہیں باغ آج شہداء کو سلام پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی یاد گاروں کو جلانے والوں کا احترام نہیں کریں گے، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی سیاست سے کون یاد آتا ہے؟ نوازشریف کی سیاست کو ختم کرنے کا پلان بنانے والے کی سیاست ختم ہوگئی، وہ جماعت جہاں سے آئی تھی واپس وہی چلی گئی۔

مسلم لیگ نواز کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 75 سال میں سے نواز شریف کے 9 سال نکال دیں تو کچھ نظرنہیں آتا، بجٹ کا ایک ایک پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ کیا جاتا ہے، نوازشریف نے تکالیف برداشت کیں پاکستان پرآنچ نہیں آنے دی۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں، اسکول اور یونیورسٹی نوازشریف نے بنائی، ووٹ بھی نوازشریف کا ہوگا وہ جماعت کہاں ہے جیسے دھاندلی سے کشمیر کا الیکشن جتوایا گیا تھا کہتا تھا نوازشریف کو رولاؤں گا، آج وہ خود صبح شام رو رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button