
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے کراچی کی ترقی اور نئی سرمایہ کاری کے لئے عالمی بنک کے منصوبہ کلک پر عملدرآمد کے لئے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں 26 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے
کمیٹی میں سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیاتی بورڈ ، ایڈیشنل سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ حکومت پاکستان ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ بلدیات ، سیکریٹری محکمہ صنعت ، سیکریٹری محکمہ صحت ، سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن ، سیکریٹری محکمہ کالج ایجوکیشن ، سیکریٹری محکمہ لیبر ، سیکریٹری محکمہ توانائی ، سیکریٹری محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ، سیکریٹری محکمہ زراعت ، سیکریٹری محکمہ خزانہ ، سیکریٹری محکمہ عملدرآمد و رابطہ ، سیکریٹری محکمہ سرمایہ کاری ، سیکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیکریٹری محکمہ قانون ، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے ، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات ، ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی ، سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ، کمشنر سیسی ، پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک اور کراچی ایوان ہائے صنعت و تجارت ، وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت یا آباد میں سے کسی ایک کا نمائندہ شامل ہیں
عالمی بنک کے تعاون سے کمپیٹیٹو اینڈ لوایبل سٹی کراچی ( کلک ) کی اس اسٹیئرنگ کمیٹی کو 12 ذمہ داریاں دی گئی ہیں جس میں کراچی میں نئی صنعتوں کے قیام کے لئے 16 اداروں کو یکجا کرنا کنسلٹنٹ فراہم کرنا آئی ٹی فرم کی خدمات فراہم کرنا میڈیا کنسلٹنٹ فراہم کرنا ، اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری لانے ، نئی صنعتوں کے لئے رجسٹریشن کے مرحلہ کو آسان بنانا ،
موجودہ رجسٹریشن کے نظام کو جدید بنانا ، عالمی بنک کے معیار کے مطابق سرمایہ کاری کے لئے ماحول فراہم کرنا ، سرمایہ کاری کے لئے گائڈ لائن فراہم کرنا ، صنعتکاروں کی تنظیموں کو نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے خدمات لینا شامل ہیں اسٹیئرنگ کمیٹی کی ہر ماہ میٹنگ بلائی جائے گی اس سے ہٹ کر بھی کراچی میں نئی سرمایہ کاری کا موحول فراہم کرنے کی پالیسی گائڈ لائن بھی دی جاسکتی ہے ۔








