
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ملک میں مون سون کے دوران کتنی بارشیں ہوں گی اس کے نتیجہ میں کیا حفاظتی اقدامات کئے جائیں
صوبوں نے مون سون کی کیا تیاری کی ہے نیشنل ڈزاسٹر مئنجمنٹ اتھارٹی نے 7 جون کو اسلام آباد میں مون سون نیشنل کوآرڈی نیشن کانفرنس طلب کرلی ہے
تمام متعلقہ وفاقی اداروں اور صوبائی حکومتوں کو پرزنٹیشن 6 جون تک فراہم کرنے اور 5 جون تک اپنے نمائندے نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے 34 وفاقی ، صوبائی اور فوجی اداروں کو اس اجلاس میں شریک ہونے کی درخواست کی گئی ہے
جبکہ 12 این ڈی ایم اے افسران کو اطلاع کی کاپی ارسال کردی گئی ہے جن نکات پر یہ کانفرنس بلائی گئی ہے ان کے بارے میں صوبائی حکومتوں کو آگاہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے قبل مقامی سطح پر فوجی حکام سے رابطہ کیا جائے ڈزاسٹر مئنجمنٹ مشینری ، آلات اور تربیت یافتہ افراد کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے سیلاب سے قبل مقامی سطح پر این جی اوز کے ساتھ مل کر ریلیف کی مشق کی جائے
موسمی خطرات سے قبل فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ضلعی انتظامیہ ضروریات کے مطابق گاڑیوں کا انتظام کرے میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز سے شعور اجاگر کرنے کی مہم چلائی جائے جتنے چھوٹے بڑے نالے ہیں ان سے مٹی اور ریت نکال لی جائے ندی نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے سیلاب سے نبردآزما ہونے کے آلات تیار رکھے جائیں
سیلاب سے بچاؤ کے تمام اقدامات اٹھائے جائیں بڑے شہروں میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات کئے جائیں رلیف کے لئے جو گودام بنائے جائیں ان کی پہلے نشاندہی کردی جائے سیلاب سے قبل مطلوبہ مشینری کا انتظام کیا جائے
فیڈرل فلڈ کمیشن کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ٹیلی میٹری نظام کو اپ ڈیٹ رکھے بارشوں کی پیشگی اطلاع دینے والے نظام کو بھی تیار رکھا جائے خاص طور پر کھیر تھر رینج ، سلیمان رینج کو قبل ازوقت اطلاع دی جاسکے مشرقی دریاؤں کے بارے میں ڈیٹا شیئر کیا جائے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او کو ذمہ داری گئی ہے کہ مون سون کے لئے حفاظتی اقدامات تیار کئے جائیں
2022ء کے سیلاب میں جن مقامات پر نقصان ہوا تھا وہ وسائل مہیا کئے جائیں واپڈا سے کہا گیا ہے کہ منگلا ڈیم اور تربیلا ڈیم پر خصوصی اقدامات کرے اور ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ ہنگامی حالات میں ڈیموں سے کیسے پانی خارج کیا جائے
چارں صوبوں کے محکمہ آبپاشی سے کہا گیا ہے کہ جو کینال ، نہریں ، ندی نالے اور ڈیم 2022ء کے سیلاب میں متاثر ہوئے تھے ان کی مرمت کرانے کے بعد مضبوط کیا جائے اور جو ٹھیکے دیئے گئے ہیں ان کو جلد مکمل کیا جائے اس کانفرنس کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے ۔







