تازہ ترینخبریںسیاسیات

تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی

پاکستان تحریک انصاف کو حال ہی میں چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔

جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں اپنی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی ہے اور انہوں نے الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ جہانگیر ترین نے اپنی نااہلی سے متعلق ممکنہ پٹیشن پر بھی لیگل ٹیم سےمشاورت کی ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیرترین نے 2 روزکے دوران 20 کے قریب سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں

جواب دیں

Back to top button