تازہ ترینجرم کہانیخبریں

موٹر سائیکل چور اور خریدار کباڑیوں کو پکڑنے کا فیصلہ

کراچی میں موٹر سائیکل چوروں کے گینگ اور چوری کی موٹر سائیکلوں کے خریدار کباڑیوں کو پکڑنے کی ضرورت ہے

نورانی بستی کچی آبادی 48 D کچی آبادی نیو نورانی کالونی پہاڑی کے قریب گلیوں سے موٹر سائیکلوں کے لاوارث چیچس ملنے سے علاقے کے عوام سخت پریشان ہیں۔ پولیس نشاندھی کے باوجود نوٹس نہیں لے رہی ۔۔

اس سے قبل PIB COLONY تھانے کے سابق،Sho کے دور میں علاقے سے لاوارث موٹر سائیکلوں کے چیچس ملنے شروع ہوئے تھے۔

لیکن اب موجودہ Sho پی آئی بی کالونی اشفاق صاحب نے پولیس کا گلیوں میں گشت بڑھا کر اس صورتحال پر فی الحال قابو پا لیا ہے

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو صاحب موٹر سائیکل چوروں کے گروہوں کے ساتھ ساتھ ان کباڑیوں کو بھی پکڑنے کی ضرورت ہے جو کباڑی چوری کا مال خریدنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ۔ کراچی میں کوئی ایک کباڑی ایسا ایماندار نہیں جو چوری کا مال نہ خریدتا ہو۔۔

پکڑے جانے پر چور جب چوری کا مال خریدنے والے کباڑیوں کی نشاندھی کرتا ہے تو پولیس اس چور کی نشاندھی پر کباڑی سے چوری کا مال برآمد کر کے وہ چوری شدہ مال چور کے قبضے سے برآمدگی دیکھا کر چور کو بند کر دیا جاتاہے ۔ اور پولیس کباڑیوں سے مک مکا کر کے انہیں باعزت رہا کر دیتی ہے

یہی وجہ ہے کہ کراچی میں چوری کی وارداتوں میں کمی آنے کا نام نہیں لیتی۔

کراچی میں بعض منظم گروہ پولیس کی ملی بھگت سے PTCL کا کروڑوں روپے مالیت کا زیر زمین کیبل چوری کرنے میں اب بھی مصروف دکھائی دیتے ہیں ۔۔

جب تک چوری کا مال خریدنے والے کباڑی موجود ہیں کیا چوریاں کراچی میں رک سکتی ہیں ؟

جواب دیں

Back to top button