
صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرجمشید خان دستی اور میاں عمران دھنوتر نے زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں تحریک انصاف کے خلاف جاری کریک ڈاؤن اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اس موقع پر جمشید دستی نے کہا کہ ’اس مشکل وقت میں پورے پاکستان کی اور خاص طور پر مظفرگڑھ کی عوام خان صاحب کے ساتھ کھڑی ہے۔‘







