
بندے توڑ کر جب تسلی ہو جائے تو ‘حکومت’ الیکشن کرادے٬ عمران خان
پی ٹی آئی چیف عمران خان نے ‘حکومت’ کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دو تین ہفتوں کے دوران پی ٹی آئی کے جتنے لوگ توڑنا چاہتی ہے توڑ لے اور پھر ملک میں الیکشن کا اعلان کر دے۔
اپنے یوٹیوب خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت جب ہمارے لوگ توڑ کر سمجھے کہ پی ٹی آئی اب انتخابات لڑنے کے قابل نہیں رہی تب الیکشن کا اعلان کر دے، اسکے بعد قوم کا فیصلہ سب کے سامنے آ جائے گا۔
انھوں نے کہا میں یہ پیغام سیاست کے لیے نہیں بلکہ اپنے ملک کی خاطر دے رہا ہوں، کیونکہ ملک میں عدم استحکام، مہنگائی، غیر یقینی اور معیشت خراب ہے۔ ایسے میں ملک کے لیے حکومت اگلے چار ہفتوں میں الیکشن کا اعلان کر دے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔







