تازہ ترینخبریںسیاسیات

اب کچھ بچے 10 سال کے لئے جیلوں میں جائیں گے٬ مریم نواز

اب کچھ بچے 10 سال کے لئے جیلوں میں جائیں گے٬ مریم نواز

مریم نواز نے لاہور میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی سے خطاب میں کہا کہ عمران خان اور ان کے سپورٹرز پوچھتے ہیں کہ ان پر دہشت گردی کے مقدمات کیوں قائم کیے گئے؟ اسی سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کرو گے تو دہشت گردی کے مقدمے بنیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا وہ جو جرم کریں گے آئین کی وہی شق لگے گی۔

انھوں نے نو مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سب کچھ جلا دیا گیا۔ سب کچھ یرغمال بن گیا تو پوچھتے ہیں کہ ہم پر دہشت گردی کے مقدمے کیو ں بنا رہے ہیں؟

مریم نواز نے نوجوانوں کو مخاطب کر کے کہا جو آپ کے ہاتھوں سے کتاب لے کر ماچس کی تیلی پکڑا دے اور آپ کو دہشت گردی کی عدالتوں میں چھوڑ دے کیا وہ آپ کا خیر خواہ ہو سکتا ہے؟

جواب دیں

Back to top button