
ویراٹ کوہلی کے بعد ٹیم انڈیا کا جانشین کون ہو گا ؟
سچن ٹنڈولکر کے کیریئر کے اختتام پر کرکٹ فینز کے دماغوں میں ایک سوال نے جنم لیا کہ سچ کے بعد اب سچ کے بعد ٹیم کا جانشین کون ہو گا ؟
ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے اس میچ میں سچن تندولکر جب آؤٹ ہوئے تو ان کے بعد وراٹ کوہلی بلے بازی کرنے آئے اور انہوں نے پہلی ہی گیند کو باؤنڈری کی راہ دکھا دی۔
اور شائقینِ کرکٹ کو اپنے بیٹ اور مضبوط کلائیوں سے اطمینان بخش جواب دینے میں کامیاب رہے ۔
جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ گزرے وقت کے ساتھ ویرات کوہلی بھی اپنے کرئیر کے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں تو شائقین کرکٹ کے دماغوں میں دوبارہ سے یہ سوال جنم لے رہا ہے کہ ویراٹ کوہلی کا جانشین کون ہوگا ؟
اس سوال کا جواب وراٹ کوہلی خود ایک بار نہیں کئی بار دے چکے ہیں کہ وہ کس بلے باز کو انڈین کرکٹ کے مستقبل کے طور پر دیکھتے ہیں۔
ہم بات کر رہے ہیں شبھمن گل کی جو اپنے سٹائل اور ٹیمپرامنٹ سے کرکٹ شائقین کو وراٹ کوہلی جیسے ہی محسوس ہوتے ہیں۔
23 سالہ شبھمن گل کا تعلق بھی پنجاب سے ہے اور انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز بھی پنجاب کی جانب سے ہی کیا۔







