تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری

سابق وزیراعظم عمران خان کی نیب کیس میں گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر درخواست پر سماعت شروع ہوگئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے، سینئر وکیل حامد خان دلائل دینے پہنچ گئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو منگل کی سہ پہر اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے وہاں پہنچے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ گرفتار کیا، انہیں پہلے نیب راولپنڈی آفس اور بعد ازاں پولیس ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

تحریک انصاف سربراہ کیلئے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے گیسٹ ہاؤس میں ہی خصوصی طور پر عدالتیں قائم کی گئیں، جس نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کیا، تاہم قومی احتساب بیورو ان سے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ہی تفتیش کرے گا، نیب نے عدالت سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔

قومی احتساب بیورو سابق وزیراعظم عمران خان سے 50 ارب روپے سے زائد کے القادر ٹرسٹ کیس میں باضابطہ تحقیقات کا آج سے آغاز کرے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست پر سماعت شروع کردی، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے، سینئر وکیل حامد خان دلائل دینے پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کیخلاف گزشتہ روز سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نیب کیسز میں گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں عدالت عظمیٰ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی تحقیقات کرانے اور ان کی رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاق، وزارت دفاع اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکیل نے استدعا کی ہے کہ عدالت عظمیٰ عمران خان کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم دے۔

جواب دیں

Back to top button