تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیلی حملوں میں مزید 7 فلسطینی جاں بحق، مصر کی جنگ بندی کرانے کی کوششیں

اسرائیل کی فوج اور غزہ کے جنگجوؤں کے درمیان سرحد پار سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تشدد میں بدترین اضافے کے بعد سے 22 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تل ابیب کے علاقے اور اسرائیل کے جنوب میں سائرن نے شام میں داغے جانے والے راکٹوں کے بارے میں خبردار کیا، غزہ میں ایک ایجنسی کے رپورٹر نے درجنوں راکٹس کا مشاہدہ کیا۔

اسرائیلی حکام نے کہا کہ مصر اسلامی جہاد گروپ کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی پر کام کر رہا ہے۔

جب اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ اسلامی جہاد کے راکٹ لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنا رہا ہے اس کے بعد گنجان آباد ساحلی پٹی سے جگہ جگہ دھواں اُٹھنے لگا۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی حملوں میں 15 افراد کے مارے جانے کے ایک ہی روز میں7 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 بچے اور 4 بڑے شامل ہیں۔

ایک مشترکہ بیان میں فلسطینی دھڑوں نے کہا کہ ’سیکڑوں راکٹ‘ فائر کیے گئے، جب کہ اسرائیلی فوج نے تازہ ترین جھڑپ سے قبل غزہ سے 270 سے زیادہ راکٹس فائر کیے جانے کا دعویٰ کیا۔

گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ بدھ کو جاں بحق ہونے والوں میں سے چار پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے جنگجو تھے۔

ہلاکتوں میں ایک 10 سالہ بچی بھی شامل تھی، جس کی لاش غزہ شہر کے شفا ہسپتال میں ایک صحافی نے دیکھی۔

مصر کی ثالثی کوششیں

وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل ساحلی علاقے کے قریب مقامی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسرائیل ’غزہ کے خلاف وسیع مہم اور سخت حملوں کے امکان کے لیے تیار ہے۔‘

جواب دیں

Back to top button