تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ کا پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 8 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم دیا اور سماعت تین ہفتوں تک کے لیے ملتوی کردی

جواب دیں

Back to top button