تازہ ترینخبریںپاکستان

افغان وزیر خارجہ امیرمتقی کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد

افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی کی سربراہی میں وفد پاکستان کیلئے روانہ ہوگیا، افغان وزیر 6 مئی کو چھٹے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی آج سے پاکستان کا 3 روزہ دورہ شروع کریں گے۔

افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی کی سربراہی میں وفد پاکستان کیلئے روانہ ہوگیا، کابل سے افغانستان کا سیاسی اور تجارتی وفد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان حکومت دوطرفہ سیاسی و تجارتی تعلقات، علاقائی استحکام کیلئے جامع مذاکرات کا انعقاد چاہتی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ کی قیادت میں آنے والے اعلیٰ سطح کے وفد میں وزارت تجارت اور صنعت کے عبوری وزیر حاجی نورالدین عزیزی اور وزارت خارجہ، ٹرانسپورٹ اور وزارت تجارت سے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے

جواب دیں

Back to top button