
چینی وزیرخارجہ چن گینگ گوا سے پاکستان پہنچ گئے۔ چینی وزیرخارجہ کل پاک چین اسٹرٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
چوتھے مذاکراتی دور کی صدارت بلاول بھٹو اور چینی وزیرخارجہ کریں گے۔ چینی وزیرخارجہ اور عبوری افغان وزیرخارجہ سہ فر یقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اسٹرٹیجک مذاکرات کا تیسرا دور جولائی 2021میں چین کے شہر چینگڈو میں ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کےدرمیان اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری کی توثیق ہو گی۔ اس کے علاوہ
کثیرالجہتی تعاون کےلیےروڈ میپ ، علاقائی اورعالمی منظرنامےپرتبادلہ خیال ہوگا۔







