تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عمران خان کی 9 مقدمات میں عبوری ضمانت اور توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 7 مقدمات میں 10 دن کی عبوری ضمانت منظور کرلی جب کہ کچہری کے دو مقدمات میں 9 مئی تک توسیع کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کیسز کی سماعت کی۔

عمران خان وہیل چیئر پر اپنے وکیل سلمان صفدر کے ہمراہ ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت پہنچے۔ شاہ محمود قریشی، اسد عمر ودیگر پی ٹی آئی رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے جب کہ ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور اسٹیٹ کونسل زوہیب گوندل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بینچ نے کہا تھا کہ آپ ٹرائل کورٹ سے براہ راست رجوع کریں۔ کچھ وجوہات کی وجہ سے ہم ڈائریکٹ ٹرائل کورٹ نہیں گئے

 

جواب دیں

Back to top button