تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

میں ڈرا نہیں رہا سمجھا رہا ہوں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 14 مئی سے پہلے اسمبلی تحلیل نہ کی گئی تو ہم پنجاب اور کے پی میں الیکشن کروا لیں گے، عوام میں شدید غصہ ہے زیادہ دیر پرامن نہیں رہیں گے، میں ڈرا نہیں رہا سمجھا رہا ہوں۔

یہ بات انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقتور حلقوں کو میرا پیغام ہے کہ پُرامن لوگ زیادہ دیر تک پُرامن نہیں رہیں گے، عوام کے اندر شدید غصہ پایا جارہا ہے اگر عوام کی الیکشن کی امید ختم ہوگئی تو پھر یہ سنبھالے نہیں جائیں گے، میں ڈرا نہیں رہا سمجھا رہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا حصہ بنا ہوا ہے، اگر ملک میں جمہوریت ہے تو پھر میری تقاریر پر پابندی کیوں عائد ہے؟ میں نے ایسا کیا جرم کیا ہے کہ مجھے آزادی اظہار رائے کا حق نہیں؟

جواب دیں

Back to top button