تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ون ویلنگ اور بائیک ریسنگ میں ملوث 7 رائیڈرز گرفتار

کراچی گزری پل پر ون ویلنگ اور بائیک ریسنگ میں ملوث 7 رائیڈرز کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ون ویلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے، مقدمات غفلت، لاپرواہی اور شاہراہِ عام پر غیر محتاط سواری کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقام پر بائیک ریسنگ کی روک تھام کے لیے پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو دریا سے گزری تک موٹر سائیکل سواروں کی ریسوں کے باعث اتوار کا روز ڈیفنس کے شہریوں کے لیے اذیت بننے لگا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر اتوار کو بائیکرز ریسیں لگاتے ہیں، تیز رفتاری کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوتے ہیں۔

آج صبح 7 بجے کے قریب کئی رائڈرز ریسنگ کے دوران ٹکرا گئے تھے، جس سے ایک نوجوان شدید زخمی جب کہ متعدد دیگر معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد اس ریس میں شامل ہوتے ہیں، گزری پل کے اوپر بھی ریسنگ کی جاتی ہے، بعض اوقات ریسنگ کے دوران نوجوانوں کی جان بھی چلی جاتی ہے، لیکن کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button