Uncategorizedتازہ ترینخبریںسپورٹس

پہلا ٹی20، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے مات دے دی

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی، 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم صرف 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے کیوی بولر میتھیو ہینری کی ہیٹ ٹرک کی رائیگاں چلی گئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف مارک چپمین 34، کپتان ٹام لیتھم 20 اور جیمز نیشم 15 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ گرین شرٹس کے حارث رؤف نے حریف ٹیم کے 4  بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی طرف سے عماد وسیم نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، فہیم اشرف اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ آج 15 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں راولپنڈی کےلیے روانہ ہوجائیں گی۔

اس قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی ٹیم 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 182 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button