
آئین کی گولڈن جوبلی سے متعلق 50 روپے کا یادگاری سکّہ کل جاری ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کرے گا۔
وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 50 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ یہ یادگاری سکّہ 14 اپریل 2023 سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے تمام تبادلہ کاؤنٹرز سے جاری کیا جائے گا







