تازہ ترینخبریںپاکستان

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویو پٹیشن پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویو پٹیشن پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال 12 بجے چیمبر میں سماعت کریں گے، پی ٹی آئی دور حکومت میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویو پٹیشن دائر کی گئی، وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر حکومت نے کیوریٹو ریویو پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف حکومتی ریفرنس اور کیوریٹو پٹیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ اور صدر پاکستان کی جانب سے منظوری دی جا چکی ہے۔

جواب دیں

Back to top button