تازہ ترینخبریںپاکستان

انتخابات التواء کیس، وزارت دفاع نے سربمہر لفافے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر آج فیصلہ سنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے  سربمہر لفافے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، معمول کے مقدمات کی سماعت کے بعد ججز رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ وزارت دفاع کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد بنیچ کسی نتیجے پر پہنچے گا، فیصلے کو حتمی شکل دینے کے بعد سنائے جانے کے وقت کا اعلان کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے التواء سے متعلق کیس کی سماعت مکمل پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

جواب دیں

Back to top button