
لاہور (خبرنگار) ملکی سیاست اور نظام میں خرابیوں کی نشاندہی کرنے والے نواب ڈاکٹر امبر شہزادہ گذشتہ روز ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے۔
مرحوم کو اُن کی رہائش گاہ کے قریب حبیب پارک ملتان چونگی کے قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔
نمازجنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ مرحوم ہر انتخاب میں حصہ لیتے اور اپنے منفرد منشور اور طرز گفتگو سے سبھی کی توجہ کا مرکز بنتے لیکن ان کا بنیادی مقصد نظام اور سیاست کی خرابیوں کی نشاندہی رہا۔
نواب ڈاکٹر امبر شہزادہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و قل آج ان کی رہائش گاہ حبیب پارک ملتان چونگی لاہور میں عصر تا مغرب ہوں گے۔ ۔







