
رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا میں شروع ہوگیا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت پشاور میں جاری ہے جبکہ ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی جاری ہیں۔
ماہرین کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 21 گھنٹے ہو گی، اگر مطلع صاف ہو تو اسے دیکھنا آسان ہوگا۔
اجلاس میں مركزی و زونل ممبران پشاور ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک ہیں۔
پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے گئے ہیں۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے قوم سے چاند دیکھنے کے اہتمام کی اپیل کی ہے اور چاند کی شہادت دینے کیلئے نمبر بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
یاد رہے گذشتہ روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا تھا ، جس کے بعد یکم رمضان جمعرات 23 مارچ کو ہوگا







