تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کی 12 ویں بین الاقوامی سولر نمائش کی اختتامی تقریب

لاہور (کامرس رپورٹر ) پاکستان کی سب سے بڑی 12 ویں بین الاقوامی سولر پاکستان نمائش اور 5 ویں الیکٹرکسٹی پاکستان نمائش ایکسپوسینٹر لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی جس کا اہتمام فیکٹ ایگزیبشنز کی جانب سے منعقد کیاگیا تھا

تین روزہ سولر پاکستان نمائش میں سولر انڈسٹری کے پی وی پلس جرنل کا افتتاح صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر نے کیا اس موقع پر ایس ایم تنویر نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال سے نکلنے کا واحد حل سولر انرجی کا فروغ ہے کیونکہ سستی بجلی پیدا کرنے سے ہی امپورٹ بل کم ہوگا اور سولر انرجی سے پیدا کردہ بجلی سے انڈسٹری چلنے سے پیداواری لاگت کم ہوگی اور معیشت میں بہتری ائے گی

ان حالات میں سولر پاکستان نمائش کا انعقاد خوش ائند اقدام ہے اس سے سولر انڈسٹری میں ہونے والی جدت اور انے والی تبدیلیوں سے صارفین اگاہ ہوسکیں گے

فیکٹ ایگزیبیشنز کے چیف ایگزیکٹو افیسر اور سولر پاکستان نمائش کے چیف ارگنائزر سلیم خان تنولی نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ چین، فرانس اور جاپان سمیت دس ممالک کی 120 سے زائد کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگا کر شرکا کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے اگاہ کیا

انہوں نے کہا کہ سولر پاکستان نمائش میں بارہ ہزار سے زائد افراد نے تین دن میں نمائش میں شرکت کی۔ سولر پاکستان نمائش کا افتتاح دس مارچ کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد افریدی نے کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button