تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عمران خان لاہور ہائیکورٹ  پہنچ گئے

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان لاہور ہائیکورٹ  پہنچ گئے۔

عدالت عالیہ لاہور نے حفاظتی ضمانت کی درخواست میں عمران خان کے مختلف دستخط کے معاملے پر طلب کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی 10 منٹ اور 5 منٹ کی مہلتیں ختم ہوگئی ہیں، عمران خان کی گاڑی ہائیکورٹ میں احاطےمیں داخل ہوئی تو کارکنوں نے نعرے بازی کی گئی۔

عدالتی عملہ ابھی تک عدالتوں میں موجود ہے، عمران خان کو آج 2 عدالتوں میں پیش ہونا ہے، عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی فائل کورٹ ایسوسی ایٹ کو پہنچا دی گئی۔

عدالت نے عمران خان کو پیش ہونے کےلیے 5 بجے کا وقت دیا تھا، وقت پر نہ پہنچنے پر پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلاء نے ہائیکورٹ کو بتایا کہ وہ پیش ہونے کےلیے آرہے ہیں۔

عمران خان نے عدالت عالیہ میں پیشی کے لیے روانگی سے قبل گفتگو میں کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہو رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے جب بھی بلایا پیش ہوا، ملک میں ظلم اور ناانصافیاں ہورہی ہیں، عدالت کو اس کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ہم حق اور سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کے معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے لیے سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے عمران خان کو آج 2 بجے طلب کیا تھا۔

سماعت شروع ہوئی تو جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ 2 بجےکا وقت تھا، کہاں ہیں عمران خان؟ عمران خان کے وکلا نے بتایا کہ وہ راستے میں ہیں، کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے، سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہا کہ سکیورٹی کا مسئلہ میں نے حل نہیں کرنا، سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر رہے ہیں، عدالت میں رش بھی کم کریں۔

وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست ان کے دستخط سے فائل نہیں ہوئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button