تازہ ترینخبریںپاکستان

داسو ڈیم کی تعمیر، چینی و پاکستانی انجینئروں کا کارنامہ، دریائے سندھ کارخ موڑ دیا

گلگت ( عبدالرحمان بخاری / نمائندہ جہان پاکستان)
کائینات کے وجود پانے سے ابتک اپنے راستے پر بہنے والے دریائے سندھ کا رخ موڈ دیا گیا کوہستان کے علاقے داسو میں زیر تعمیر داسو ڈیم منصوبے کے سربند کی تعمیر کا کام شروع کرنے کے لیے دریائے سندھ کا رخ موڈ کر پانی کو ایک ٹنل کے زریعے دو کلومیٹر آگے تک گزار دیا گیا جہاں سے دریا اپنے روٹ پر جاری ھوگا داسو کے مقام پر زیر تعمیر ڈیم سے 4320 میگاواٹ بجلی پیدا ھوگی

اس منصوبے کا فیز ون اگلے سال جبکہ فیز ٹو 2028 میں مکمل کیا جائے گا منصوبے کی تکمیل سے بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کیا جائے گا جو ملک میں جاری توانائی کے بحران میں کمی لانے میں معاون ھوگا داسو میں پاکستان کا سب سے بڑا پن بجلی گھر تعمیر کیا جائے گا اور سستی ترین پن بجلی سے ملک میں اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی چینی کمپنی گازوبا اس منصوبے پر تیزی سے کام کررہی ہے ۔

دریائے سندھ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا دریا جوکہ دنیا کے بڑے دریاؤں میں سے ایک ہے۔ اس کی لمبائی 2000 ہزار میل یا 3200 کلو میٹر ہے۔ اس کا مجموعی نکاسی آب کا علاقہ 450,000 مربع میل یا 1,165,000 مربع کلو میٹر ہے۔ جس میں سے یہ پہاڑی علاقہ ( قراقرم، ہمالیہ، اور ہندوکش) میں 175,000 مربع میل یا 453,000 مربع کلومیٹر بہتا ہے اور باقی پاکستان کے میدانوں میں بہتا ہے۔

چینی علاقے تبت میں ہمالیہ کا ایک زیلی پہاڑی سلسلہ کیلاش ہے۔ کیلاش کے بیچوں بیچ کیلاش نام کا ایک پہاڑ بھی ہے جس کے کنارے پر جھیل مانسرور ہے۔ جسے دریائے سندھ کا منبع مانا جاتا ہے۔ اس جھیل میں سے دریائے سندھ سمیت برصغیر میں بہنے والے 4 اہم دریا نکلتے ہیں۔
دریائے سندھ بلتستان سے ھوتے ھوئے دیامر اور کوہستان سے گزرتا ہے اس دریا پر اس وقت دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button