تازہ ترینخبریںپاکستان

دھرنا موخر کرنے پر غور کر رہے ہیں ، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کل کا دھرنا موخر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا کل کا دھرنا موخر کرنے کے فیصلہ زیر غور ہے۔ نیوی کی امن مشقوں کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان دھرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

ایم کیو ایم کنوینر نے مزید کہا کہ ان پروگرامز کی وجہ سے دھرنے کی تاریخ تبدیل کی جاسکتی ہے، حتمی فیصلہ گورنر سندھ کامران ٹسوری سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پی پی کی جانب سے عملی اقدامات پر دھرنا ختم کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button