تازہ ترینتحریکخبریں

بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست

 تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پرتوہینِ عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

علی نواز اعوان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری کابینہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو آج وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی تھی اور الیکشن عملہ بھی فوری دستیاب نہیں تھا جس کے باعث آج عدالتی حکم پر انتخابات نہیں ہوسکے۔

جواب دیں

Back to top button