تازہ ترینخبریںسپورٹس

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کرلیا

پرتگال کے 37 سالہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ ماہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد سعودی کلب سے ڈھائی سال کا معاہدہ کیا ہے۔ النصر فٹبال کلب رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر النصر فٹبال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو اپنے کلب میں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں کلب کی جرسی دینے کی تصاویر شیئر کیں

جواب دیں

Back to top button