
لاہور( میاں عمران ارشد ) کوٹ لکھپت، چندرائے گاؤں میں 18 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا گیا۔
کوٹ لکھپت آپریشن ونگ پولیس نے ایس پی ماڈل ٹاؤن آپریشنز حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم معین ولد غلام سرور نے 18 سالہ فاطمہ کو سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کیا۔
ملزم نے والدین کی غیر موجودگی میں لڑکی کے گھر آکر اپنی پھوپھو زاد کزن کو قتل کیا۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ جب وہ اس کے گھر آیا تو فاطمہ کسی لڑکے سے فون پر بات کر رہی تھی تو میں نے غصے میں آکر قتل کیا۔
ملزم معین کو مزید قانونی کارروائی کے لیےانوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نے کوٹ لکھپت پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا اور ایس پی حسن جاوید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،







