
کراچی ٹیسٹ کے چو تھے روز آج نیوزی لینڈ 440 رنز، 6 وکٹ پر اننگز آگے بڑھائے گا۔
میچ میں نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم، کین ولیم سن کی عمدہ بیٹنگ، سنچری اسکور کرلی، ولیم سن 105 رن اور اِش سودی ایک رن بناکر وکٹ پر موجود رہے۔
ٹام لیتھم 113 اور ڈیون کونوے 92 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی دو اور وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔







