
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے ، جبکہ اسے پاکستان پر 2 رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔
تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے کیا۔دونوں کھلاڑیوں کے گزشتہ شام کے 165 رنز کے سکور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن 183 پر ڈیون کونوے 92 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ انہیں نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ٹام لیتھم سنچری بنانے کے بعد 231 کے مجموعے پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ، انہیں ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔ کین ولیمسن پاکستانی بولرز نے دیگر آنے والے بلے بازوں کے ساتھ مل کر پارٹنر شپس بنائیں اور نہ صرف خسارہ ختم کرتے ہوئے 2 رنز کی برتری بھی حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ہینری نکلس نے 22، ڈیرل مچلز 42 اور ٹام بلنڈل نے 47 رنز بنائے۔ دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے، کین ولیمسن اور اش سوڈھی اگلے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3، نعمان علی 2 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔







