تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی نے سپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات موخر کردی

قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کی تحریکِ انصاف کے وفد سے آج ملاقات طے تھی مگر پی ٹی آئی کی جانب سے آج ملنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو فون پر کہا ہے کہ ملاقات کے لیے اپنے چیمبر میں موجود ہوں۔

عامر ڈوگر نے انہیں جواب دیا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفد کل ملاقات کے لیے آئے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے ارکانِ اسمبلی کے استعفوں پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button