
تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو پی ڈی ایم کا معاون قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے پر ردِ عمل میں اسد عمر نے کہا کہ حکومت ہر الیکشن سے بھاگ رہی ہے، بتایا جائے کہ چھ ماہ میں کتنے بچے پیدا ہوگئے کہ یونین کونسلز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے؟
بلدیاتی انتخابات سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔ پی ٹی آئی کی فوری حکمِ امتناع کی استدعا مسترد کر تے ہوئے عدالت نے کہا ہے کہ آج فریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے۔







