تازہ ترینخبریںپاکستان

بلاول کا عمران کو اسمبلیوں میں واپس آنے کا کہنا اچھی بات ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلاول نے عمران خان کو اسمبلی میں واپس آنے کا کہا یہ اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کی خواہش عمران خان کی ہے پارٹی اس پرعمل نہیں کر رہی، پی ٹی آئی کے اکثر اراکین سپیکر کو کہتے ہیں ہمیں استعفوں کی منظوری کیلئے نہ بلائیں۔ عمران خان کی نااہلی قانون کے مطابق ہوگی ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ویسا نہیں ہوگا جیسا انہوں نے ہمارے ساتھ کیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی کیلئے آخری وارننگ ہے، وہ آئے اور پارلیمان میں بیٹھے، نیب اور الیکشن اصلاحات کا حصہ بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سلیکٹڈ کے خلاف نیب استعمال ہو، نہیں چاہتے کہ یہ جیل میں بند ہو اور سابق خاتون اول بچوں کے ساتھ وہاں چکر لگائے لہٰذا آخری وارننگ ہے کہ وہ پارلیمان میں آکر کام کرے، ورنہ جنہوں نے اپنا کام کرنا ہے اسے نہیں روک سکیں گے۔

جواب دیں

Back to top button