تازہ ترینخبریںپاکستان

صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب تعینات

صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان ان دنوں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب اورایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او پنجاب کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کا شمار پنجاب پولیس کے ایماندار، انتہائی پروفیشنل اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے۔

لاہور 27 دسمبر۔وفاقی حکومت نے صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کاتعلق پولیس سروس آف پاکستان کے اکیسو یں (21) کامن سے ہے۔صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان ان دنوں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب اورایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او پنجاب کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کا شمار پنجاب پولیس کے ایماندار، انتہائی پروفیشنل اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے۔

صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کا تعلق جھنگ سے ہے۔ انہوں نے 1993 میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی۔کیرئیر کے آغاز میں صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان نے CSAاورنیشنل پولیس اکیڈمی میں خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے اے ایس پی یوٹی نوشہرہ،ایس ڈی پی او پبی، رورال پشاور اور اسلام آباد کے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔

صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان، آر پی او شیخوپورہ ریجن، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II-، سی پی او پنجاب، ڈی آئی جی کرائمز انوسٹی گیشن برانچ پنجاب، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی لاہور اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سی پی او پنجاب لاہورکے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔ صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان، لاہور،ملتان، شیخوپورہ،بھکر، لودھراں، لیہ، مظفر گڑھ اور قصورمیں بھی انتہائی اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button