
امریکہ میں برفانی طوفان کی وجہ سے 5500 سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، ایک میٹر سے زیادہ برف گری۔
یہ بات واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتائی۔ اس سے قبل میڈیا نے بتایا تھا کہ امریکہ میں پیر کی صبح تک شدید سردی اور طوفان سے متعلق واقعات کی وجہ سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برفانی طوفان کے باعث پیر کی شام موسم کی خرابی کے پیش نظر ساڑھے پانچ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔







