
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ٹیپا) کے 8 افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے ٹیپا کے 8 افسران کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 19 میں ترقی دے کر اسی آسامیوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
ترقی پانے والوں میں اقرار حسین،حماد الحسن،محمد اسد،مرزا انعام الحق،جنید علی بھٹی،توصیف احمد،عابد علی بٹ اور کیپٹن (ر) احمد فراز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ان تمام افسران کا تعلق ایل ڈی ٹیپا سے ہے اور یہ مختلف منصوبوں پر بطور ڈائریکٹرز پہلے ہی "اون پے سکیل” کام کر رہے ہیں اور ان میں بعض ڈائریکٹرز کے پاس ایل ڈی اے ٹیپا اور ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ”یو ڈی” ونگ کے ڈبل چارج بھی ہیں۔







