تازہ ترینتحریکخبریں

وفاقی حکومت معیشت سے کھیل رہی ہے: تیمور سلیم جھگڑا

خیبر پختون خوا کے وزیرِ صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت معیشت سے کھیل رہی ہے۔

پشاور میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو مالی مشکلات درپیش نہیں، ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ہسپتالوں کے لیے طبی سامان کی خریداری میں مشکلات ہیں، رجسٹرڈ مریضوں کو ادویات ملنی چاہئیں۔ صحت کارڈ میں کینسر اور کڈنی ٹرانسپلانٹ شامل کر رہے ہیں۔

خیبر پختون خوا کے وزیرِ صحت تیمور سلیم جھگڑا نے یہ بھی کہا ہے کہ حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم شائقین کے لیے کھول دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button