تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کا سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ

استعفوں کی منظوری کے حوالے سے تحریکِ انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے رابطہ کیا ہے۔

عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم چند ارکان وفد کی صورت میں سپیکر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک سمیت چند ذمے داران ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

 راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں ملاقاتیں اور رابطے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہیں۔ ملاقات خوش آئند ہے لیکن استعفوں کی تصدیق کے لیے ہر رکن کو الگ الگ آنا ہو گا۔

جواب دیں

Back to top button