
محکمۂ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق چوہدری محمد اشرف ساہیوال کےحلقہ نمبر161 سے ن لیگ کے رکن اسمبلی ہیں، ان پر 157 ایکڑ ایک کنال 16 مرلے سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔ چوہدری محمد اشرف نے جعلسازی سے زمین حاصل کی، انہوں نے فرضی شخص کو جعلی الاٹی ظاہر کر کے سرکاری رقبے پر قبضہ کیا۔
محکمۂ اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمۂ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔







