تازہ ترینخبریںسپورٹسسیاسیات

فیفا ورلڈکپ میں رونالڈو پر ‘سیاسی پابندی’ لگائی گئی، ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ  پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو فیفا ورلڈ کپ میں ‘سیاسی پابندی’ کا سامنا کرنا پڑا۔ 

فیفا ورلڈکپ میں رونالڈو کو راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزر لینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم کی ابتدائی لائن اپ سے باہر کر دیا گیا تھا ، ان کے متبادل گونکالو راموس نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔اس کے علاوہ مراکش کے خلاف کوارٹر فائنل میں بھی وہ پرتگال کی فرسٹ الیون کا حصہ نہیں تھے ۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق  اتوار کو نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران ترک صدر نے کہا کہ رونالڈو کو ضائع کردیا گیا، ورلڈکپ میں اس پر سیاسی پابندی لگائی گئی۔

جواب دیں

Back to top button